ہیپاٹائٹس کے باعث پاکستان زندہ لاشوں میں تبدیل ہوجائے گا، فیروز خان

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) ہیپا ٹائیٹس کی بنیادی وجہ جنسی بے راہ روی ،ہم جنس پرستی، آلودہ خون کی منتقلی اور بالخصوص آلودہ انجکشن ہے اگر عوام کو ان سے متعلق آگاہی فراہم نہیں کی گئی تو ہیپاٹائٹس اورHIV ایڈزکے با عث کراچی زندہ لاشوں کا شہر بن جائے گا۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور فیروز ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ و یوسی مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے HIVایڈز سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بقول یو این ایڈز پاکستان کو شدید خطرات کا سامنا ہے اور یہ مرض پاکستان میں بذریعہ منشیات ،بذریعہ انجکشن کے استعمال اور غربت وجہالت کے سبب تیزی سے پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں تقریباً 17کروڑ انسان اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد1کروڑ سے زائد ہے۔ سیمینار سے KCDکونسل کے جنرل سیکریٹری محمد شریف اور UCDکونسل کے محمد شاہد نے بھی خطاب کیا۔ ہیپاٹائٹس کے باعث پاکستان زندہ لاشوں میں تبدیل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :