منشیات کا علاج و بحالی کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کل منعقد ہو گی

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) گلوبل این جی او، ری ہیب سینٹر کے ترجمان ڈاکٹر محمد افضل میو نے بتایا ہے کہ گلوبل این جی او، ری ہیب سینٹر کے زیر اہتمام منشیات کا علاج اور بحالی کے موضوع پر یواین او کی ہدایات کے مطابق ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ (اتوار)بوقت 10 بجے دن مرکزی سیکرٹریٹ گلوبل این جی او ماڈل ٹاؤن لنک روڈ لاہور میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

جس میں چےئرمین گلوبل این جی او ، ری ہیب سینٹر ڈاکٹر ظفر اقبال میاں اور ماہر نفسیات مس ثوبیہ اکرام منشیات کے علاج اور بحالی کے حوالے سے ٹریننگ دیں گے۔ ٹریننگ ورکشاپ میں صوبہ بھر کے سائکالوجسٹ اور ڈاکٹرز شرکت کرینگے۔ ورکشاپ کے انعقاد سے منشیات کے علاج ،بحالی اور پروفیشنل کی سکلز میں بہتری آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :