امریکی ماہرین نے مغزیات کو جسمانی سوزش ختم کرنے میں معاون قرار دیدیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:14

لاس اینجلس ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء)امریکی ماہرین نے مغزیات کو جسمانی سوزش ختم کرنے میں معاون قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

بوسٹن یونیورسٹی میں طبی ماہرین کی کی گئی تازہ ترین تحقیق کے مطابق مغزیات میں چکنائی بہت کم مقدار میں موجود ہوتی ہے جو نہ صرف دل کی صحت اور ذیابطیس کے لئے مفید ہے بلکہ جسماتی سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق ہفتہ میں پانچ بار مغزیات کوکھانا فا ئدہ مند ہے تاکہ جسمانی سوزش اور دیگر مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند زندگی کا حصول ممکن ہے۔