بچوں کی پیدائش کے پہلے روز ویکسی نیشن کروانے سے سالانہ 10لاکھ اموات کو روکا جاسکتا ہے

اتوار 31 جولائی 2016 12:27

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) بچوں کی پیدائش کے پہلے روز ویکسی نیشن کروانے سے سالانہ 10لاکھ اموات کو روکا جاسکتا ہے ۔ معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر ضیغم عباس نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ 7کروڑ افراد متاثر ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی طبی اداروں کے محتاط اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں ایچ بی وی میں 35کر وڑ اور ایچ سی وی میں تقریباً15کروڑ افراد مبتلاہیں جبکہ پاکستان میں ایچ بی وی سے متاثر افراد کا تناسب 2.5فیصد اور ایچ سی وی سے متاثرہ مریضوں کی شرح 4.8فیصد ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس سے ہونے والی شرح اموات ایڈز اور ملیریا جیسے مہلک امراض سے زیادہ ہے کیونکہ اس سے دنیا بھر میں سالانہ 14لاکھ افراد انتقال کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نومولود بچوں کی پیدائش کے فوراً بعد یعنی پیدائش کے پہلے ہی روز حفاظتی ٹیکے لگوانے سے سالانہ دس لاکھ اموات کو روکا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :