دہی کیلشیم کا خزانہ ہے جو ڈھلتی عمر کے اثرات سے تحفظ اور انسانی جلد کے حسن کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

اتوار 31 جولائی 2016 12:28

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء)دہی کیلشیم کا خزانہ ہے جو ڈھلتی عمر کے اثرات سے تحفظ اور انسانی جلد کے حسن کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دہی حسن کی بحالی کیلئے انتہائی مفید ہے اور اس کے استعمال سے رنگت کے نکھار، داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں زنک ، کیلشیم ، وٹامن بی ، بی ٹو اور بی 12کے علاوہ حیاتین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جلد کو بنیادی خامرے اور اجزا فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیغر بالائی کے دہی کیلشیم کا خزانہ ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید نعمت خداوندی ہے ۔