ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا دوبارہ طبی معائنہ

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:26

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان اور قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہونے والے طبی معائنے میں آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹر فرحت عباس نے ڈاکٹر قدیرخان کے زخم دیکھے اور صحت کے متعلق دریافت کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹانکے کھلنے کے بعد ڈاکٹر قدیر خان کے زخموں میں درد کی شکایت ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کیلئے ادویات تجویز کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :