دلاور حسین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شوگر کے حوالے سے آگاہی سیمینار

پیر 1 اگست 2016 14:40

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اگست۔2016ء) معروف سماجی تنظیم دلاور حسین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شوگر کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹر ذیابیطس و خوراک ڈاکٹر ارشد ڈائریکٹر پروگرام محمد جعفری ،لیفٹیننٹ کرنل (ر)معین الدین سمیت دیگر شرکاء شامل تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ دلاور فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔دلاور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ماہانہ سینکڑوں ذیابیطس اور دل کے عارضہ میں مبتلا نادار و مفلس افراد کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔ماہر ین طب نے زور دیا کہ عوام الناس صبح کے وقت ورزش کو معمول بنائیں تاکہ مختلف بیماریوں سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :