امریکہ نے میامی میں زیکا وائرس کے بعد خواتین کے لیے الرٹ جاری کردیا

منگل 2 اگست 2016 14:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اگست ۔2016ء ) امریکہ نے میامی میں زیکا وائرس کے بعد خواتین کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے خواتین زیکا وائرس سے متاثرہ کانٹی میامی کے متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں،زیکا وائرس سے متاثرہ امریکی ریاست فلوریڈا کی دو کانٹیز میامی اور بروورڈ اس وائرس سے متاثرہ ہیں جبکہ مزید 10نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کو غالبا وین وڈ کے مقامی مچھروں نے کاٹا ہے۔اس علاقے میں موجود حاملہ خواتین سے 15 جون کو کہا گیا تھا کہ وہ اپنے خون کے ٹیسٹ کروائیں جبکہ ایسی خواتین جو بچہ پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ علاقے سے نکلنے کے بعد کم ازکم آٹھ ہفتوں تک انتظار کریں۔

(جاری ہے)

فلوریڈا کے گورنر ریک سکوٹ نے ہنگامی بنیادوں پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

ہفتے کو انگلینڈ میں عوامی صحت کے ادارے نے ماں سے کہا کہ وہ بلا ضرورت فلوریڈا جانے سے اجتناب کریں۔اب تک سامنے آنے والے 14 کیسز میں سے چار افراد ایسے ہیں جو مقامی مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے متاثر ہوئے جبکہ دیگر دس متاثرین میں یہ مرض بیرونی علاقوں سے منتقل ہوا ہے۔متاثرین میں دو خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔دو روز قبل امریکی حکام نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر فلوریڈا میں سامنے آنے والے زیکا وائرس کے چار متاثرین کے کیسز ملک کے اندر موجود اس وائرس کے پہلے کیسز ہیں اور شاید یہ مقامی مچھروں سے منقتل ہوئے ہیں۔

اب تک لاطینی امریکہ اور غرب الہند سے باہر جہاں جہاں یہ وائرس موجود ہے، یا تو سفر کے باعث یا پھر جنسی عمل کے ذریعے امریکہ میں منتقل ہوا تھا۔زیکا سے متاثر لوگ تھوڑے سے بیمار دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ نومولود بچوں کے دماغ کو بہت بری طرح متاثر کرتا ہے۔نومولود بچوں میں اس مرض کی منتقلی کے خدشے کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت نے رواں امریکہ میں اب تک اس وائرس کے 1650 کیسز سامنے آچکے ہیں تاہم فلوریڈا کے یہ چار کیسز وہ پہلے کیسز ہیں جو جنسی عمل یا بیرون ملک سے امریکہ میں منتقل نہیں ہوئے۔

متاثرہ کانٹیز میں خون کے عطیات لینے کاسلسلہ بند کر دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ پہلے سے موجود خون کے عطیات کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اس کی تصدیق کے لیے کہ آیا یہ وائرس مچھروں سے پھیل رہا ہے یا نہیں ماہرین متاثرہ کانٹیز کے 150 گز کے علاقے میں گھروں اور آبادی کا سروے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :