اینٹی بائیوٹیکس ادویات کے استعمال سے معدے کے امراض ، یادداشت اور انسانی دماغ کے نئے خلیوں کی افزائش میں کمی سمیت مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تحقیق

منگل 2 اگست 2016 14:40

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اگست۔2016ء) اینٹی بائیوٹیکس ادویات کے استعمال سے معدے کے امراض ، یادداشت اور انسانی دماغ کے نئے خلیوں کی افزائش میں کمی سمیت مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

نیو یارک کے میموریل سلون ‘ کیٹرنگ ‘ کینسر سینٹر کی تحقیق کے مطابق اینٹی بائیوٹیکس ادویات جہاں انسانی جسم کو مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہیں وہیں پر ان کے نامناسب استعمال سے انسانی جسم پر بہت سے منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق اینٹی بائیوٹیکس بعض مفید مائیکروبز کو ختم کردیتے ہیں جس سے صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں اور اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹیکس ادویات کے نامناسب استعمال سے انسانی جسم میں پائے جانے والے مختلف کیمیکل کی شرح میں کمی بیشی بھی صحت کے مسائل پیدا کرتی ہے۔