تھیلی سیمیا کی نئی دوائی سے 52 بچوں کو خون کی فراہمی سے نجات مل گئی‘ اعجاز علی

منگل 2 اگست 2016 14:45

پشاور ۔02 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اگست۔2016ء) حمزہ فاؤنڈیشن فری بلڈٹرانسفیوژن سروسز اور ویلفیئر ہسپتال کے چیئرمین اعجاز علی خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تھیلی سیمیا کی بیماری نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی زندگی بچانے اور ان کی زندگی کی سانسوں کو رواں دواں رکھنے کیلئے انہیں 14روز بعد خون فراہم کیاجاتاہے تاہم کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری کی طرف سے جدید تحقیق کے ذریعے تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کیلئے دوائی تیار ہوگئی ہے۔

کراچی کے بعد پورے ملک میں صرف حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں اس دوائی کے ذریعے تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، نئی دوائی کے استعمال سے حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال میں تھیلی سیمیا کے شکار 52بچوں کو خون کی فراہمی سے نجات مل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :