پاکستان میں پہلی بار صحت کے حکومتی ادارے میں ڈاؤ یونیورسٹی نے کاغذ سے پاک کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا آغاز

جمعرات 4 اگست 2016 17:52

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء ) پاکستان میں پہلی بار صحت کے حکومتی ادارے میں ڈاؤ ویونیورسٹی نے اوجھا کیمپس میں مقیم مراکزِ صحت و علاج کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق کاغذ سے پاک کمپوٹرائز سسٹم کا آغاز کردیا ہے۔ اس کمپوٹرائز سسٹم کے آغاز کا مقصدعوام الناس کو اوجھا کیمپس اور کراچی سمیت اندورن سندھ میں قائم مراکزِ صحت و علاج میں صحت کی تمام سہولیات کی بروقت فراہمی اور صحت عامہ کی سہولیات کے انتظامی نظام کو بین الاقوامی معیار سے ہمکنار کرنا ہے۔

اس جدید کمپوٹرائز سسٹم کا آغاز ڈاؤ یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر مسعودحمید خان نے اوجھا کیمپس کیا۔اس مضبوط نظام کے تحت اوجھا کیمپس میں دیگر مراکزِ صحت بشمول ہسپتال، او پی ڈی بلاک، لیبارٹری، ریڈیولوجی اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو منسلک کردیا گیا ہے تاکہ بروقت، مستند، محفوظ اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

یہ ایک بین الاقوامی معیارکا حامل جدیدکمپیوٹرائزڈ ٹیکنالوجی سے مربوط ہاسپٹل مینجمنٹ سسٹم ہے جس سے ایک مریض سے لیکر تکنیکی وانتظامی عملے سمیت ڈاکٹرز اور محققین استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں، اس کے سبب ایک مستند اعداد و شمار پر مشتمل ایسا ریکارڈ تشکیل پا سکے گا جس کے ذریعے صحت کے حوالے سے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے میں اہم پیش رفت ممکن ہو سکے گی اور یہ مستند اعداد و شمار تحقیق کے شعبے میں بھی کار گر ثابت ہو سکیں گے جس سے ریسرچرز مستفید ہو سکیں گے۔بعدازاں انہوں نے مستقبل کے منصوبوں بشمول گردوں، بالوں اور بون میروٹرانسپلانٹ کے آغاز کے بارے میں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :