ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لئے چیری کا جوس انتہائی مفید ہے،ماہرین

جمعہ 5 اگست 2016 14:22

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست۔2016ء) بر طانوی ما ہرین نے ہائی بلڈ پریشر قابو پانے کے لئے چیری کا جوس مفید قرار دیا ہے۔برطانیہ کی نارتھ امبیریا یونیورسٹی کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ہائی بلڈ پریشر میں ادویات کے استعمال سے بہتر ہے کہ 60 ملی لیٹر چیری کا جوس پی لیا جائے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشرکی صورت میں چیری کا جوس پینے سے 3 گھنٹے میں بلڈ پریشر7 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ چیری کا جوس فالج اور دل کے امراض میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر سے دل کی دھڑکن بند ہونے کے علاوہ کڈنی کے عارضہ، فالج اور شیزوفرینیا جیسے امراض لاحق ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں اس لئے علاج اور خوراک کر ساتھ ساتھ ورزش کو بھی معمولات زندگی کا حصہ بنایا جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :