مون سون میں بچوں کے نظام انہضام کو درست کرنے کے لئے معاون غذاؤں کی فہرست جاری

جمعہ 5 اگست 2016 14:25

لاس اینجلس ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست۔2016ء)امریکی ماہرین نے مون سون کے موسم میں بچوں کے نظام انہضام کو درست کرنے کے لئے معاون غذاؤں کی فہرست جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بوسٹن یونیورسٹی کے طبی ماہرین کے مطابق مون سون کے موسم میں بچوں کے نظام انہضام کو درست رکھنے اورنزلہ زکام اور دیگر پیٹ کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو گرم سوپ ،موسمیاتی پھل ،خشک میوہ جات ،ہلدی کا دودھ ،تلسی کی چائے ،پسا ادرک ملا شہد اورانڈوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کروانا چاہیئے تاکہ بچے مون سون کے موسم میں تندرست رہ کر اس موسم سے لطف اندوز ہو سکیں ۔