ملتان میں گیسٹرو کا مرض وبائی صورت اختیار کرنے لگا ‘ایک سوچون مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل

جمعہ 5 اگست 2016 16:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اگست ۔2016ء) ملتان میں گیسٹرو کا مرض وبائی صورت اختیار کرنے لگا ، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے ایک سوچون مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ‘ ایک ہی روز میں گیسٹرو سے متاثرہ 154 مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں رپورٹ کرایا گیا۔ متاثرہ 154 مریضوں میں سے 76مریضوں کو مختلف سرکاری ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ‘ باقی مریضوں کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا۔ڈاکٹرز نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری بازاری اشیاء کم سے کم استعمال کریں اور پانی کو ابال کر استعمال کریں تاکہ گیسٹرو کے مرض سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :