شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور:دو روزہ"انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس 2016 ء" کا انعقاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اگست 2016 18:31

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست2016ء):شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ، لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور کی زیر صدارت، شعبہ پبلک ہیلتھ اینڈ کمیونٹی میڈیسن اور انسٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ، یونیورسٹی آف ہیڈلبرگ، جرمنی کے باہمی اشتراک سے صحت عامہ او ر اس حوالے سے جدید تحقیق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے دو روزہ " انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس 2016 برائے پبلک ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ " کا انعقاد کیا گیا،جس میں پروفیسر محمدنظام الدین، چئیر پرسن، ہایئر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ کانفرنس سفئیرپراجیکٹ کے تحت آرگنائز کی گئی ،جس کا مقصد پارٹنر اداروں کے درمیان تدریسی تعاون کے ذریعے سے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، پاکستان کی جانب سے بھی اس پراجیکٹ کو سپورٹ فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر عطیہ محبوب ڈپٹی ڈین، شیخ زاید پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ،ڈاکٹر پالن گرس پراجیکٹ مینیجرجرمنی، ہیڈلبرگ یونیورسٹی جرمنی، ڈاکٹر احمد اعظم ملک پراجیکٹ منیجر، یونیورسٹی انسٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ، یونیورسٹی آف لاہور،پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں پراجیکٹ پارٹنرلاہور سمیت تمام پبلک ہیلتھ اداروں کے سربراہان اور تمام میڈیکل کالجز کے کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹس کے پروفیسر حضرات نے شرکت کی اور موضوع کے حوالے سے مفید معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔

یہ کانفرنس 6 اگست 2016 تک شیخ زاید ہسپتال ، لاہور میں جاری رہے گی، جس میں 8 انڈر گریجوایٹ اور 9 پوسٹ گریجو ایٹ طلباء کی جانب سے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے جائیں گے ۔ ا سی کانفرنس کے سلسلہ میں 8 تا 9 اگست 2016 تک "انٹروڈکشن ٹو بائیو سٹیٹسٹکس ورکشاپ" کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔