موٹے افراد کی عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے ، لانسٹ سروے

ہفتہ 6 اگست 2016 15:21

موٹے افراد کی عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے ، لانسٹ ..

ریاض ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) لانسٹ سروے میں موٹے افراد کی عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے ہفتہ کو برٹش جرنل کی رپورٹ اور لانسٹ سروے کے حوالہ سے بتایا کہ موٹے اور کاہل افراد کے حوالہ سے مالٹا اور سوازی لینڈ کے بعد سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے برٹش جرنل کے مطابق سعودی عرب کے 86 فی صد شہری موٹاپے کا شکار ہیں جس کی بڑی وجہ ذیابیطس کی بیماری ہے کیونکہ سعودی عرب کے 25 فیصد شہری ذیابیطس میں مبتلا ہیں ۔ دریں اثناء لانسٹ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے سعودی شہریوں کو متنبہ کیاہے کہ وہ کھانے پینے کی صحت مندانہ عادت اپنائیں اور موٹاپہ سے بچنے کے لئے ورزش وغیرہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :