دنیا میں ہر 11 افراد میں سے ایک ذیابیطس کا مریض ہے،عالمی ادارہ صحت

پیر 8 اگست 2016 13:23

جنیوا۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر 11 افراد میں سے ایک ذیابیطس کا مریض ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 1980 میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 108 ملین تھی جو 2014 میں بڑھ کر چار گنا اضافے کے ساتھ 422 ملین ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 11 افراد میں سے ایک شوگر(ذیابیطس )کا مریض ہے اور ہر سال اس مرض سے 1.5 ملین افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔

1980 کی دہائی میں یہ مرض زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں دیکھا جاتا تھا لیکن اب کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں بھی اس کے مریض زیادہ دکھائی دیتے ہیں،مشرق وسطیٰ میں 1980 میں ذیابیطس کا مرض کْل آبادی کا 6 فیصد تھا جبکہ 2014 میں یہ شرح بڑھ کر 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :