مظلوم طبقے کو بے روزگار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘بند صنعتوں کو دوبارہ چالو کیا جائے گا‘سید خورشید شاہ

جمعہ 11 جولائی 2008 12:49

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 11جولائی 2008ء) وفاقی وزیر محنت و مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مزدور‘کسان‘محنت کش اور چھابڑی فروشوں کے حقوق اور عزت و آبرو پر آنچ نہیں آنے دیگی-مظلوم طبقے کو بے روزگار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ محنت کشوں کو معاشی بدحالی سے مزید بچانے کیلئے بیمار اور بند صنعتوں کو دوبارہ چالو کیا جائے گا- فرنٹیئر شوگر ملز تخت بھائی کے بندش اور ملازمین کی برطرفی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر شوگر ملز تخت بھائی کے 20رکنی وفد سے اپنے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر صوبہ سرحد کے وزیر محنت شیر اعظم خان و زیر‘ پیپلزبیورو پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری منظور بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سو دن کے پروگرام میں ٹریڈ یونینز کی آزادی کے ساتھ ماہانہ اجرت کم از کم چھ ہزار روپے کا اعلان کر کے ثاتب کر دیا کہ مزدوروں کسانوں کو ہر صورت میں اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل بنایا جائے گا- کیونہ مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی ترقی می ں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے- انہوں نے کہا کہ تمام کارخانہ داروں کو لیبر قوانین پر سختی سے پابندی کرنے کیلئے صوبائی اور مرکزی اداروں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہے اور کسی بھی ملوث کارخانہ دار افسر کو کبھی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :