آبادی کا عالمی دن، عالمی برادری ماوٴں اور بچوں کی صحت پر توجہ دے  بان کی مون

ہفتہ 12 جولائی 2008 12:27

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 12جولائی 2008ء) اقوامِ متحدنے گزشتہ روز آبادی کاعالمی دن منایا گیا جس کا مقصد چھوٹے کنبے کا فروغ اور بچوں کی تعداد، جگہ اور وقت کے تعین کے حق کو تسلیم کرنا ہے۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اس کے خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے پروگرام سے لوگوں کوبچوں اور ماوٴں کو صحت سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے معلومات دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ 2015 ء تک زچگی کے دوران ہلاکتوں میں کمی اورماں اور بچوں کی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے۔ ایک الگ پیغام میں اقوامِ متحدہ کے بہبودِ آبادی کے ادارے کی عہدے دار ثریا احمد عبید نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی عورتوں اور مردوں میں مساوات اور غربت کے خلاف جنگ کے لیے بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :