رواں بر س پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگووائرس کے پانچ مریض داخل ہوئے

ہفتہ 13 اگست 2016 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) رواں بر س پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگووائرس کے پانچ مریض داخل ہوئے۔ دو افراد وائرس سے جابحق ہوگئے۔کانگو وائرس کے زیادہ تر مریضوں کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے ہے۔کانگو وائرس اور افغانستان سے مریضوں کی مسلسل آمد سے صوبے میں مریضوں کی تعدا میں اضافہ حکومت کے پاس روک تھام کے لیے کوئی پالسی تک موجود نہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں گانکو وائرس کے مریضوں کے لیے کوئی مخصوص وارڈنہیں رواں بر س پشاور میں کانگووائرس کے پانچ مریض رپورٹ ہوئے ۔صحت کے شعبے میں اصلاحات اور تبدئلی کے دعوئے صر ف باتوں تک محدودہے۔ پشاور کے ہسپتالوں میں گانکو وائرس کے مریضوں کے لیے کوئی مخصوص وارڈ ہی موجود نہیں،رواں بر س پشاور میں کانگووائرس کے پانچ مریض رپورٹ ہوئے جس میں دو افراد جابحق ہوئے جبکہ گزشتہ سال کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 43تھی جس میں تیراہ افراد جابحق ہوئے کانگو وائرس کے زیادہ تر مریضوں کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے ہے ۔

(جاری ہے)

لیڈی رنڈنگ ،خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کانگو کے مریضوں کے لئے کوئی مخصوص وارڈ نہیں حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں قائم انسولیشن وارڈمیں سہولیات کے فقدان ہے ،کانگو مریضوں کے لیے دیگر وارڈ سے نرسز اور اسٹاف کو طبعی امداد دینے کے لیے طلب کیا جاتا ہے جس وائر س دیگر وازڈ میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :