ملتان،نشترہسپتال میں کانگو کے مریض کی ہلاکت کے بعد حفاظتی اقدامات تیز، ایمرجنسی نافذ

پیر 15 اگست 2016 16:39

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) ملتان کے نشترہسپتال میں مبینہ کانگو کے مریض کی ہلاکت کے بعد حفاظتی اقدامات تیز کردئیے گئے۔کانگو وارڈ میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ہسپتال کے کانگو واڈ میں کام کرنے والے عملہ کی سکرینگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشترہسپتال میں مبینہ کانگو کے مریض کی ہلاکت کے بعد وارڈ میں حفاظتی اقدامات تیزکردئیے گئے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے کانگو وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی آج سے سکرینگ کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ تمام اسٹاف کو ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ کانگو وارڈ میں بلوچستان کے ضلع لورالائی سے آنے والے کانگو کے مریض سیف اللہ کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نشتراسپتال کے کانگو وراڈ میں ابھی بھی بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ہی لایا گیا کانگو کا مبینہ مریض زیر علاج بھی ہے۔

45 سالہ ملک خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کا یہ مبینہ مریض لورا لائی میں مویشی منڈی میں کام کرتا تھا۔ کانگو کے اچانک دو مریضوں کے سامنے آنے پر ملتان کی انتظامیہ بھی پریشان ہے جس کے لئے محکمہ صحت کے اعلی افسران کا گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں کانگو اور ڈینگی کے حوالے سے شہر میں سپرے کا پہلے سے جاری عمل پر معائنہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :