پیدا ئش کے آدھے گھنٹے بعد ماں بچے کو بر یسٹ فیڈ کروا ئے، اپنا دودھ نہ پلا نے والی خواتین میں بر یسٹ کینسرکے امکانات زیادہ ہو تے ہیں

بر یسٹ فیڈنگ ڈے کے حوا لے سے منعقد سیمنار سے ڈا کٹر حناء عا ئشہ کا خطاب

منگل 16 اگست 2016 18:02

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) ڈا کٹرحناء عا ئشہ نے کہا ہے کہ پیدا ئش کے آدھے گھنٹے بعد ماں بچے کو بر یسٹ فیڈ کروا ئے اپنا دودھ نہ پلا نے والی خواتین میں بر یسٹ کینسرکے امکانات زیادہ ہو تے ہیں وہ گز شتہ روز بر یسٹ فیڈنگ ڈے کے حوا لے سے منعقد سیمنار سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ مدر فیڈ کر نے وا لے بچے زیادہ صحت مند ہو تے ہیں پیدا ئش کے آدھے گھنٹے بعد ماں بچے کو بر یسٹ فیڈ کروا ئے 8ماہ تک خواتینبچوں کو اپنا دودھ ہی پلا ئیں جس بچہ اور ماں دو نوں صحت مند رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو خواتین بچوں کو بر یسٹ فیڈ نہیں کروا تی ان میں چھا تی کے کینسر ہو نے کے امکا نات زیادہ ہو تے ہیں اور ان کے بچے ذہنی طور پر کمزور اور سست رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 8ماہ کے بعد کمزور خواتین اپنے بچوں کو فیڈر کے سا تھ دودھ پلا ئیں لیکن بر یسٹ فیڈ نگ جا ری رکھیں ۔