بجلی کے نرخ میں اضافہ حکومت کی مجبوری ہے ، جس کے اثرات درمیانے اور نچلے طبقے پر نہیں پڑیں گے ، وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف

پیر 14 جولائی 2008 15:36

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2008ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخ میں اضافہ حکومت کی مجبوری ہے ، اس کے اثرات درمیانے اور نچلے طبقے پر نہیں پڑیں گے ۔

(جاری ہے)

گوجر خان میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو اس وقت مہنگائی سمیت کئی چیلنجز درپیش ہیں، جن پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران آئندہ برس کے اختتام سے پہلے قابو پالیا جائے گا ، اس بارے میں حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے کلیام شریف ریلوے برج کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پل پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔