پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف پر انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ممنوعہ ادویات کے استعمال کے حوالے سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہوگیا، ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ پرحیران ہوں، اس سے بہت صدمہ ہوا ہے ۔ محمد اصف

پیر 14 جولائی 2008 17:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2008ء) انڈین پریمیئر لیگ کے ڈوپ ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی رپورٹ مثبت ثابت ہوئی ہے ۔۔آئی پی ایل کے پریس ریلیز کے مطابق سوئزرلینڈ میں مثبت ثابت ہونے والا ٹیسٹ محمد آصف کا ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے ثابت ہوا ہے کہ محمد آصف نے ممنوعہ ادویات استعمال کی ہیں۔ اس سے قبل آئی پی ایل کی جانب سے کسی کھلاڑی کا نام لئے بغیر بتایا گیا تھا کہ ڈوپ ٹیسٹ کے لئے سوئزرلینڈ بھیجے جانے والا ایک ٹیسٹ مثبت ثابت ہوا ہے ۔اس حوالے سے جب محمد آصف سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ اس نتیجے پر حیران ہیں۔اور انھیں اس سے بہت صدمہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :