ڈاکٹر عبدالقدیر کی صحت دن بہ دن خراب ہورہی ہے ، وہ ضروری سیکورٹی کیساتھ نظربندی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ڈاکٹر قدیر کے وکیل بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 14 جولائی 2008 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2008ء) ڈاکٹر عبدلقدیر خان کے وکیل بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ انھیں ضروری سکیورٹی فراہم کرکے نظر بندی ختم کی جائے ۔ یہ بات انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ان سے ملاقات میں کہا ہے کہ ان کی نظر بندی کا معاملہ بات چیت کے زریعے جلد حل کر لیا جائے تو یہ ملک و قوم کیلئے بہتر ہو گا۔

ان کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر قدیر خان سے ملا قات میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی نظربندی کے خلاف دائردو درخواستوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ بیرسٹر جعفری نے بتایا کہ انھوں نے ان درخواستوں میں صدر پرویز مشرف اور مشیر داخلہ رحمان ملک کو فریق بنانے کی درخواست بھی دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ وہ اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم سے درخواست کریں گے کہ وہ انھیں اوراٹارنی جنرل کو اپنے چیمبر میں بلا کر دلائل سنیں ۔

انھوں نے بتایا کہ ۔بیرسٹر جاویدا قبال جعفری کے مطابق انہوں نے اسٹریٹیجک پلاننگ ڈویڑن کے ڈائریکٹر جنرل خالد قدوائی کو خط بھی لکھا ہے جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،خالد قدوائی اور ڈاکٹر عبدلقدیر خان چائے پر ملاقات کریں اور اس معاملے کا بات چیت کے زریعے باعزت حل نکالا جائے ۔

متعلقہ عنوان :