65 ڈگری سنٹی گریڈ سے زیادہ گرم مشروبات پینے سے سرطان کے خدشات بڑھ جاتے ہیں،ماہرین صحت

بدھ 17 اگست 2016 14:15

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) عالمی ادارہ برائے صحت کے ماہرین صحت کا کہناہے کہ گرم مشروبات اور چائے کے استعمال سے سرطان کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔کینسر پر تحقیق کے بین الاقوامی ادارے آ ئی اے آ ر سی کے ماہرین جانب سے جاری کردہ جدید تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 65 ڈگری سنٹی گریڈ سے زیارہ گرم مشروبات پینے سے سرطان کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں رغبت سے پی جانے والی چائے اور ایک خاص طرح کے پتوں سے تیار کردہ مشروب کافی جس میں کیفین شامل ہوتی ہے کو اگر زیادہ تیز درجہ حرارت سے تیار کیا جائے تو وہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کاکہنا اس سے قبل کافی کو سرطان کا سبب سمجھا جاتا تھا تاہم جدید تحقیق سے یہ بات سامے آئی ہے کہ اگر کافی کو مناسب درجہ حرارت پرتیار کرنے کے بعد استعمال کیا جائے تو اس سے کینسر ہونے کا خطرہ بہت کم ہو جاتے ہیں۔