سگریٹ نوشی پر پابندی کے خلاف ہوں، آرنلڈشوازنیگر

منگل 15 جولائی 2008 12:42

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15جولائی 2008ء) اداکاری کے بعد سیاست میں آنے والے آرنلڈ شوازنیگر نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ بچوں کی فلموں میں سگریٹ نوشی پرپابندی ہونی چاہیے ۔ٹرمینیٹر کے مشہور اداکار شوازنیگر نے کہا کہ بچوں کو سگریٹ کے مضرات سے روکنا ضروری ہے کیوں کہ بڑی اسکرین پر دکھائے جانے والے سین بچوں کی نفسیات پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔لیکن ان سب باتوں کے باوجود ان کا خیال تھا کہ کچھ مخصوص کرداروں کے لئے یہ ضروری ہوجاتا ہے جیسے کہ اب ونسٹن چرچل کو بغیر سگار کے دکھایا جائے تو کس قدر عجیب محسوس ہوگا۔

وہ یقین رکھتے ہیں کہ فلم بنانے والوں کو مکمل آزادی حاصل ہونا چاہیے خصوصاً تاریخی موضوعات پر فلمیں بناتے ہوئے۔انھوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال یہ نہیں ہے کہ فلموں میں سے سگریٹ کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے۔

(جاری ہے)

اور مجھے نہیں لگتا کہ اگر کوئی شخص فلم میں سگار پیتا ہوا دکھائی دے تو اس سین کو ختم کردیا جائے۔میرے خیال میں ہمیں ہر وقت بچوں کو سگریٹ نوشی اور اس کے مضر اثرات سے آگاہ کرتے رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماضی کی بات ہوگئی ہے کہ بچوں کے لئے کردار بناتے ہوئے سگریٹ کا استعمال نہیں دکھایا جائے۔ آرنلڈجو کہ خود سگار سے بے حد رغبت رکھتے ہیں ،کا کہنا ہے کہ میں اپنے چاروں بچوں کو ہر وقت یہ تنبیہ کرتا رہتا ہوں کہ وہ کبھی ان کی طرح اسے استعمال نہ کریں۔شوازنیگر نے اپنے ان خیالات کااظہار ایک نیوز کانفرنس میں کیاجہاں بڑے بڑے اسٹوڈیوز نے یہ اعلان کیا کہ وہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے بنائی گئی سینکڑوں فلموں میں سگریٹ نوشی کے مناظر شامل کریں گے۔