ملک میں ملیریا بخار سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں، ماہرین صحت

بدھ 17 اگست 2016 16:28

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) ماہرین نے صحت نے کہا ہے کہ ملک میں ملیریا بخار سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیرا سائٹس سے پیدا ہونے والی بیماری ملیریا زندگی کیلئے خطرہ ہے، یہ متاثرہ مچھروں کے ذریعے انسانی جسم میں منتقل ہوتی ہے، یہ مچھر صبح اور شام کے اوقات میں انسان کو کاٹتے ہیں جس سے یہ بیماری انسانوں میں منتقل ہو جاتی ہے۔

پمز ہسپتال کے ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ بچوں کے والدین اور کیئر ٹیکرز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ملیریا سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں اور اسی طرح اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بخار میں سر درد اور قے آنا ملیریا کی ابتدائی علامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمی صورت میں تبدیلی سے یہ بیماری تیزی سے پھیلتی ہے۔