ذیادہ دیر بیٹھنے کی عادت دل کا عارضہ لا حق ہونے کا موجب بنتی ہے، ماہرین صحت

بدھ 17 اگست 2016 17:45

ذیادہ دیر بیٹھنے کی عادت دل کا عارضہ لا حق ہونے کا موجب بنتی ہے، ماہرین ..

لاس اینجلس ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) امریکی ماہرین نے ذیادہ دیر بیٹھنے کی عادت کو دل کا عارضہ کا خطرہ بڑھانے کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی یونیورسٹی بوسٹن کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تحیقق میں کہا گیا تھا کہ جو لوگ ہلکی پھلکی ورزش کرتے ہیں وہ ذیادہ بیٹھتے بھی ہوں تب بھی ان کا دل صحت مند رہتا ہے اور ان کی صحت بھی متاثر نہیں ہوتی ہے،ماہرین کے مطابق حقیقت میں ورزش کا معمول بھی ذیادہ بیٹھنے سے صحت کو لاحق ہونیوالے نقصانات کو کم نہیں کر سکتا تاہم بیٹھنے کی عادت کو کم کر کے اور ذیادہ چہل قدمی کرنا ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے جس سے نہ صرف دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے بلکہ دیگر مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی گزاری جا سکتی ہے۔