تیل گیس کے بعد ادویات کی قیمتوں میں بھی 30 فیصداضافہ کا امکان

منگل 15 جولائی 2008 13:39

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15جولائی2008 ) ملک میں بجلی تیل اور گیس کے بعدادویات کی قیمتوں میں بھی 30 فیصد اضافہ کی تجویز پیش کردی گئی ، وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ 45ادویات کی قیمتوں20 سے 25 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ وزارت صحت اس حوالے سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے دی جانے والی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک میں کام کرنے والی فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے ڈالر اور پٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور بجلی کے نرخوں میں متوقع اضافے کے باعث ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافے کی تجویز دی ہے تاہم وزارت ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لے رہی ہے جن میں پیٹرو کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں یا جن کیلئے خام مال مغربی ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فارما سوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ شاورت بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :