نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ذوالفقار علی بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی کا میڈیکل کیمپ، (گیسٹرو) کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا

جمعہ 19 اگست 2016 13:25

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اگست۔2016ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ذوالفقار علی بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ۔کیمپ میں ڈاکٹروں نے معدے (گیسٹرو) کے مریضوں کا معائنہ کیا اور انھیں طبی مشورے دیئے۔ کیمپ میں متعدد متعلقہ ٹیسٹوں کی سہولت بھی موجود تھی۔ یہ میڈیکل کلینک پچھلے دنوں قیام میں لائی جانے والی فلاحی تنظیم ”کچھ اچھا“ کے پلیٹ فارم سے لگایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت ممتاز طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کر رہے ہیں۔ اس مہم کے دوران مختلف ایام میں مختلف امراض دل، کینسر، نظام ہضم، ٹی بی، بچوں کے امراض، گردہ، جلدی امراض، آنکھوں کی بیماریاں، کان ناک گلا اور خواتین کے امراض کے حوالے سے مفت طبی مشورے دیں گے۔ طبی مشاورت کے بعد ہسپتال داخلے کے لئے بھی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ترجیح سہولتوں کے ساتھ مریض کو داخل کیا جائے گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے پریس کلب ایک آگاہی مہم کا بھی جلد آغاز کرے گا تاکہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ صحافی فائدہ اٹھا سکیں۔