چینی طالبعلم نے خلیے کا عطیہ دیکر ایک زندگی بچا لی

چین میں خلیے کا عطیہ دینے کیلئے 12لاکھ 20ہزارافراد رجسٹرڈ ہیں

ہفتہ 20 اگست 2016 13:52

نان چانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) یونیورسٹی کے ایک اکیس سالہ طالبعلم نے بلجیئم کے ایک مریض کی زندگی بچانے کے لئے دوسری بار اپنے خلیے کا عطیہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فروری میں شان گراؤ نارمل انسٹی ٹیوٹ آف جیانگ ژی کے طالبعلم جیانگ من لن نے اپنا 227 ملی میٹر ”ہیمو پوایٹک سٹیم سیل“ بلجیئم کے ایک مریض کے لئے عطیہ کیا ہے ، یہ شخص خون کی ایسی بیماری میں مبتلا تھا جس میں جسم میں مطلوبہ تعداد میں خلیے پیدا نہیں ہوتے چنانچہ چینی طالبعلم نے 8اگست کو 65ملی میٹر ہیمو پوایٹک سٹیم سیل عطیہ کیا۔

یاد رہے کہ” سٹیم سیل“ ایسے خلیے کو کہتے ہیں جو جسم میں خلیے پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جیانگ من لن نے دونوں بار یہ عطیہ ایئر فورس جنرل ہسپتال بیجنگ میں دیا ،چین میں ایسا عطیہ دینے والے 12لاکھ 20ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں ، چین نے اب تک ایسے 5 ہزار مریضوں کا اپنے ملک میں اور 200کا اپنے ملک سے باہر علاج کیا ہے ۔