شیر ی رحمان کا اسلام آباد میں ڈینگی وائر س کی تصدیق پرتشویش کا اظہا ر،وزارت صحت کو فوری اقدامات کی ہدایت ۔جمعرات سے رہائش علاقوں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے سپرے شروع

جمعرات 17 جولائی 2008 18:44

اسلا م آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17جولائی2008 ) وفاقی وزیر صحت شیر ی رحمان نے اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق پرتشویش کا اظہا رکرتے ہوئے وزارت صحت کو اس وبائی مرض کی روک تھا م کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت دے دی۔جمعرات کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت امسال ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھا م کے لئے پر عزم ہے اور اس بارڈینگی وائر س کو ابتدائی سطح پر ختم کر کے عوام کی صحت کے لئے خطر نا ک ثابت نہیں ہونے دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس پر قابو پاناہمارے لیے ایک چیلنج ہے ۔

(جاری ہے)

جو دنیا میں 100 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے علاج کی بجائے حفاظتی اقدامات پر انحصار کرناہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر قابو پانے کے لئے علاج اور احتیاط دونوں قسم کے اقداما ت کے لئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں وزارت صحت اس ضمن میں میڈیا پر مہم شروع کررہی ہے وفاقی وزیربتایا گیا کہ ملیر یا ڈائریکٹو ریٹ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی مہم شروع کرچکی ہے انہوں نے کہا کہ متاثرہ مریض کا علاج اس بیماری کے مزید پھیلاؤ سے روکنا بڑی اہمیت کا حامل ہے حکومت اس ضمن میں جمعرات سے رہائش علاقوں میں سپرے شروع کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :