ورزش اور روز مرہ کے کام کاج کے طریقہ کار کو تبدیل کر کے خواتین درد کی بیماری سے محفوظ رہ سکتی ہیں،ڈاکٹر عائشہ

پیر 22 اگست 2016 14:09

پشاور۔22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہچالیس سال کی عمر کے بعدجسم میں نئے ہارمونز بننا بند ہو جاتے ہیں جبکہ تیس سے 35 سال کی عمر میں کیلشیم کی مقدار کم ہونا شروع ہو جاتی ہے، خواتین روز مرہ زندگی میں جوڑوں کے درد سے بچنے کے لئے کام کاج کے طریقہ کار میں تبدیلی لائیں تاکہ درد اور تناؤ سے بچا جا سکے ۔

(جاری ہے)

گلبہار میں سکول آف پیس پشاور کے زیر اہتمام خواتین کے لئے ایک روزہ صحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ ہمارے ہاں خواتین گھریلو کام کرتے وقت بدن کے اعضاء کو صحیح طرح سے استعمال میں نہیں لاتیں جس کے باعث بدن میں مختلف قسم کے درد اٹھتے رہتے ہیں۔ تھوڑی سی ورزش اور روز مرہ کے کام کاج کے طریقہ کار کو تبدیل کر کے ایسے مسائل سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے خواتین کو مختلف سلائیڈ کی مدد سے ورزش کے طریقے بھی دکھائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکول آف پیس نثار احمد نے کہا کہ خواتین کے لئے قائم تنظیم کے زیر اہتمام صحت کے حوالے سے پروگرام مرتب کیا گیا ہے جو ان کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا اور ان میں اس بیماری سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔