-سینئر صوبائی وزیر صحت سندھ نے لیاری جنرل ہسپتال کا دورہ کیا

ہفتہ 30 ستمبر 2006 16:36

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر 2006 ) سینئر صوبائی وزیر صحت سندھ نے لیاری جنرل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ایم ایس لیاری اسپتال کے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال کا ٹیلی فون کافی عرصے سے خراب ہے۔ پانی کی کمی ہے پانی مین سپلائی لوگوں نے اس وجہ سے کاٹ دی کے ان کا پانی اسپتال کو فراہم کیا جا رہا ہے اسپتال میں حفاظتی اقدامات کی انتہائی کمی اکثر مجرمان اسپتال کے عملے کو حراساں کرتا رہتا ہے۔

اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹر کی کمی ہے اسپتال میں صفائی کی حالت انتہائی ناگفتہ ہے سیوریج کی حالت بھی انتہائی ناقص ہے لفٹ اور جنریٹر خراب ہیں اسپتال میں اکثر جگہ پر لوہے کی گرل نہیں ہے ڈاکٹروں کی رہائش کا مسئلہ ہے۔ اسٹاف اور ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر لانے اور لے جانے کیلئے مناسب ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے رات کا عملہ ڈیوٹی پر وقت پر نہیں پہنچ پاتا۔

(جاری ہے)

اسپتال کے دورے کے دوران سید سردار احمد مریضوں سے ملے ان کی خیریت دریافت کی۔ اسپتال میں مریضوں نے شکایت کی کہ دوائی نہیں ملتی۔ لیبارٹری سیٹ کے مناسب انتظام نہیں ہے ڈاکٹر اور عملہ مریضوں کی شکایتوں کو دور نہیں کرتا اور دیکھ بھال کے فرائض صحیح انجام نہیں دیتا۔ وزیر صحت نے اپنے دورہ لیاری جنرل اسپتال کے بعد اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ انشاء اللہ عید سے پہلے 750 ڈاکٹرز جنہوں نے کمشن کا امتحان پاس کیا ہے کو اسپتالوں میں تعینات کرکے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی بھی پوری کی جائے گی اسپتال میں ادویات کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔ محکمہ صحت کی لیبارٹیوں کو بہتر عملہ کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :