ملک میں کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ایس پی آئی کی شرح تیس فیصد سے زائد ہوگئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات

جمعہ 18 جولائی 2008 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2008ء) وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی میں اضافے کی شرح کے تمام ریکارڈ ٹوٹگئے ہیں۔ ایس پی آئی کی شرح تیس اعشاریہ تین چھ فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ جس سے مہنگائی کا اکسٹھ سالہ ریکارڈٹوٹگیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سینسیٹو پرائس انڈیکس تیس فیصد سے زائدفیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، جس کے نتیجے میں تین ہزار روپے آمدنی والے طبقہ سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے ۔

جبکہ بارہ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح انتیس فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق روز مرہ استعمال کی پینتیس اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ،جبکہ چار اشیا کی قیمتوں میں کمی ، اور چودہ میں استحکام رہا

متعلقہ عنوان :