مرد پیراسیٹامول کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں، برطانوی ماہرین

بدھ 24 اگست 2016 12:04

مرد پیراسیٹامول کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں، برطانوی ..

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست ۔2016ء) برطانوی ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ پیراسیٹامول کا بکثرت استعمال مردوں میں بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ برطانوی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ماہرین کی تحقیق کے دوران 5 سو سے زیادہ خواتین و حضرات کے معمولات زندگی کا جائزہ لیاگیا جو پیرا سیٹامول استعمال کرتے تھے تو معلوم ہوا کہ پیرا سیٹا مول خواتین کی نسبت مردوں پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ خواتین میں پیراسیٹامول کا استعمال حمل میں رکاوٹ نہیں بنتا البتہ اس دوا کا بکثرت استعمال مردوں کی جنسی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر ملیسا سمار کا کہناہے کہ مردوں کے جسم میں پیراسیٹامول کی زیادہ مقدار کی وجہ پیراسٹامول گولی کے علاوہ خوراک اور دیگر اشیاء میں موجود ایسے کیمیکل اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم میں پیراسیٹامول مرکب پیدا کرتے ہیں اس لئے مرد حضرات کو چاہیے کہ وہ پیراسیٹامول کا استعمال کم سے کم اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :