خون جگر فاؤنڈیشن کا ہمز کالج میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

بدھ 24 اگست 2016 13:51

پشاور۔24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست۔2016ء)گردوں ‘ کینسر اور تھلسیمیا کے مریضوں کو مفت سکرین شدہ خون فراہم کرنے والے ادارے خون جگر فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز قیصر آباد ہمز کالج میں بلڈ کیمپ لگایا جس میں کالج کی انتظامیہ اور طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پچاس بیگ خون فراہم کیا اس موقع پر ادارے کے چیئر مین اسلم مروت نے کہاکہ ہمارا ادارہ غریب اور نادارمریضوں کی خدمت کیلئے 24گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

عیدین اور محرم الحرام کی چھٹیوں میں بھی ہمارا دفتر کھلا رہتا ہے اور مریضوں سے کسی قسم کا معاوضہ بھی نہیں لیا جاتا اسلم مروت نے شرکاء کوبتایا کہ جنوبی اضلاع میں گردوں ‘ کینسر اور تھلسیمیا کے مریضوں کیلئے بہت جلد لکی مروت میں شاخ کا افتتاح کیا جائیگا ۔