حق پرست عوام مولانا عبدالرحمان سلفی اور اکرام علی بیگ کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین

ہفتہ 19 جولائی 2008 20:18

لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19جولائی2008 ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا عبدالرحمان سلفی اورمتحدہ لائرز فورم کے انچارج راشد اکرام کے والد اکرام علی بیگ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست ماوٴں ، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مولانا عبدالرحمان سلفی اور اکرام علی بیگ کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔