بھارت ‘بلین ڈالر سروگیسی صنعت پر پابندی کا مسودہ تیار کرلیا گیا

جمعرات 25 اگست 2016 14:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) بھارت کی حکومت نے کرائے کی کوکھ کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کیلئے تیار کردہ قانونی مسودہ عام کر دیا ہے ‘ قانون پارلیمنٹ سے منظور کر لیا جاتا ہے تو اس کے تحت ایسے افراد پر سروگیسی (کرائے کی ماں) کے ذریعے بچے حاصل کرنے پر پابندی ہو گی جن کے پاس انڈین پاسپورٹ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہم جنس پرستوں یا انڈیا کے تنہا والدین پر بھی بچوں کے حصول کی پابندی ہو گی۔صرف بانجھ جوڑوں کو سرو گیسی کا حق حاصل ہوگا اور ایسے میں بھی وہ صرف کسی قریبی رشتے دار سے ہی رابطہ کر سکتے ہیں۔بانجھ پن سے متعلق گروہوں کا اس پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سے ایک غیر قانونی صنعت کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :