چین شام کو طبی تربیت و امداد فراہم کرے گا

جمعہ 26 اگست 2016 11:24

بیجنگ ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ وہ شام کو طبی آلات ، ادویات اور تربیت فراہم کر ے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ ہفتے چین کے ایک سینئر عہدے دار نے شام کا دورہ بھی کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت کے ترجمان وو قیان نے ایک ماہانہ نیوز بریفینگ میں بتایا ہے کہ اس سال چین اور شام کے سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک نے دوستی کا ایک طویل دور دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ شام کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے فعال کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت چین شام کو طبی آلات اور ادویات کے ساتھ ساتھ انسانی بنیاد پر امداد کا دیگر سامان بھی فراہم کرے گا۔ مزید وضاحت کیے بغیر انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر ہی چین نے شام کو نرسنگ اور دیگر پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کی ہے۔بعد میں سامنے آنے والے اپنے ایک بیان میں وو نے یہ بھی کہا کہ یہ تربیت چین میں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :