تما م اداروں کی مشترکہ کاوش کے باعث رواں سال ڈینگی کا زور کم ہوگیا ، اسد مگسی

جمعہ 26 اگست 2016 16:16

لاہور۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) لاہور کو اپنی زیادہ آبادی کے تناسب سے 9ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ نشتر ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹاؤن،شالامار ٹاؤن،سمن آباد ٹاؤن،عزیز بھٹی ٹاؤن،راوی ٹاؤن،گلبرگ ٹاؤن،واہگہ ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن پر مشتمل ہے۔ اسد مگسی ایڈمنسٹریٹر نشتر ٹاؤن لاہو کی زیر صدارت رڈینگی کے خاتمہ کیلئے ٹی ای آر سی کے نام پر ہفتہ میں 2روزہ میٹنگ کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جارہا ہے جس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر،واسا،انوائرمنٹ ،پی ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اپنی ہفتہ وار کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہیں،رواں ہفتہ بھی اسد مگسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسدمگسی نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ نشتر ٹاؤ ن تمام ٹاؤنز کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن پر جا رہا ہے اور یہ سب آپ لوگوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے، دوران بریفنگ مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے بتایا گیا کہ نشتر ٹاؤن 18یوسیز پر مشتمل ہے اور اس کو ریڈ زون،ییلو زون اورگرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے، 6یو سیز 134,135,136,137,138,139, کو ریڈ زون جبکہ یو سیز140,141,142,143,144,145,146کو ییلو زون یعنی کم خطرناک اور یو سیز 63,64,66,147,150کو نارمل زون میں رکھا گیا ہے،ان تما م یو سیز کو 328افراد پر مشتمل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر دیکھتی ہے،ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق ان ڈور سے 200جبکہ آؤٹ ڈور سے10لاروا ملے ہیں۔

(جاری ہے)

2013سے 2016تک کا موازنہ کیا جائے تو فگرز کے مطابق 2013میں 635، 2014میں1242،2015میں 2511اور 2016میں210لاروا رپورٹ ہوئے ہیں۔تمام اسکولوں ،کالجز،یونیورسٹیز،پارکس،ٹائر شاپس،کھلے میدان،تالاب،نئی تعمیر ہونیوالی عمارتیں وغیرہ کی روزانہ چیکنگ کی جارہی ہے اور لوگوں میں آگاہی مہم بھی اپنے پورے زورو شور سے جاری ہے۔ اجلاس کے اختتام پر اسد مگسی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 2016میں ڈینگی کا زور بہت کم ہوگیا ہے اور بلا شبہ یہ تما م اداروں کی مشترکہ کاوش کے باعث ممکن ہوا ہے ۔آپ لوگ مزید محنت کریں تاکہ آنیوالا سال ڈینگی جیسے مہلک مرض کے مکمل خاتمے کا سال ہو۔

متعلقہ عنوان :