چینی سرجن کی نگرانی میں شیخ زید ہسپتال میں کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ مکمل

جمعہ 26 اگست 2016 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) چینی سرجن کی نگرانی میں شیخ زید ہسپتال میں کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ مکمل کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کینٹ کے رہائشی 60سالہ ریاض حسین کو 22سالہ بیٹے رمیز نے جگر کا عطیہ دیا ۔

(جاری ہے)

شیخ زید ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر عامر لطیف کی قیادت میں جگر کی پیوند کاری کی گئی ۔ چینی لیور ٹرانسپلانٹ سرجن زوژی ین نے لیور ٹرانسپلانٹ کی نگرانی کی ۔ ڈاکٹر عامر لطیف کا کہنا ہے کہ فرینڈ شپ ہسپتال بیجنگ ک ساتھ لیور ٹرانسپلانٹ میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے ۔ چینی ٹیم لیور ٹرانسپلانٹ کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات دے گی جس کی روشنی میں لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کو اپ گریڈ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :