شوگر ملز کے ذریعے بجلی کی مشترکہ پیداوار اور نیپرا سے ٹیرف کا مسئلہ طے کرنے کے لئے وفاقی وزیر پانی و بجلی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی

منگل 22 جولائی 2008 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2008ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شوگر ملز کے ذریعے بجلی کی مشترکہ پیداوار اور نیپرا کے ساتھ ٹیرف کا مسئلہ طے کرنے کے لئے وفاقی وزیر پانی و بجلی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے اور کہا ہے کہ شوگر ملز ملک میں توانائی کی مشترکہ پیداوار حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ زیراعظم ہاوٴس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شنید قریشی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ وفد نے وزیراعظم کو شوگر انڈسٹری کے فاضل مواد سے مقامی سطح پر شوگر ملز میں توانائی پیدا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ شوگر ملز کے احاطوں میں توانائی کے مشترکہ پلانٹ لگانے سے نہ صرف شوگر انڈسٹری بلکہ ملک کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :