کانگو کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں‘ ڈاکٹر عارف

پیر 29 اگست 2016 13:50

پشاور۔29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے صوبائی حکومت سے کانگواور ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیاہے‘ صوبہ میں کائے جانیوالے جانوروں پر کیڑوں اورچیچڑوں کے خاتمے کیلئے سپرے کو یقینی بنایاجائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں ماہانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں صدر ڈاکٹر محمداقبال صافی‘ جنرل سیکرٹری ملامحمداور دیگر عہدیداروارکان کثیرتعدادمیں موجود تھے ‘ سرجن محمدعارف خان نے کانگو اور ڈینگی وائرس کی پھیلنے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ میں قربانی کیلئے لائے جانیوالے جانوروں پر خیبرپختونخوامیں داخل ہوتے وقت سپرے کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :