لیمن سوڈا میں شامل سوڈا اور چینی کی ذیادہ مقدار صحت کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے،ماہرین

پیر 29 اگست 2016 15:10

لاس اینجلس ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) امریکی ماہرین نے لیمن سوڈا کے استعمال سے خبردار کیا ہے۔امریکی یونیورسٹی ورجینیا ٹیک کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق لیمن سوڈا میں شامل سوڈا اور چینی کی ذیادہ مقدار صحت کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے،اس سے نہ صرف موٹاپا ہو سکتا ہے بلکہ متعدد مہلک امراض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیمن سوڈا کی بجائے پانی کا استعمال معمول میں بڑھا کر نہ صرف موٹاپے اورمختلف امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے بلکہ صحت مند بھی رہا جا سکتا ہے۔