چین میں روایتی میڈیسن (ٹی سی ایم )کی نگرانی میں اضافے پر غور

پیر 29 اگست 2016 16:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) چین کا سب سے بڑا قانون ساز ادارہ روایتی چینی میڈیسن ( ٹی سی ایم ) کے بارے میں ایک مسودہ قانون کی خواندگی کرے گا ، اس مسودہ قانون کے تحت اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ چینی روایتی میڈیسن کی صنعت کی مینجمنٹ سخت کی جائے ، یہ مسودہ قانون جس کی اب دوسری خواندگی کی جارہی ہے ، قومی عوامی کانگریس (این پی سی ) کی مجلس قائمہ کے دو ماہی اجلاس میں پیش کیا گیا ، مجلس قا ئمہ کا دو ماہی اجلاس پیر سے ہفتے تک ہو گا ،یہ نظر ثانی شدہ مسودہ قانون کے تحت ادویہ ساز کمپنیوں اور ٹی سی ایم کے ڈیلروں کو پانی خریداریوں کاریکارڈ رکھنا ہو گا ، اس میں ٹی سی ایم کی جڑی بوٹیوں کی کاشت کے لئے استعمال کی جانے والی ا راضی کے سخت انتظام و انصرام ، جڑی بوٹیاں پیدا کرنے والے علاقوں کے لئے زیادہ بہتر ماحولیاتی تحفظ ، پراسیسنگ کے دوران سیفٹی میں اضافہ اور ٹی سی ایم کی تھیوریز اور ٹیکنیکس کے بارے میں بہتر تحقیق پر زور دیا گیا ہے ، مسودہ قانون میں ایک عام اصول بھی شامل کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین ٹی سی ایم کے مطالعہ کی حمایت کرتا ہے ، ٹی سی ایم میں جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس قسم کی مہارتوں کے استعمال کو فروغ دیتا ہے ، دریں اثنا ء مسودہ قانون کے نئے باب میں کہا گیا ہے کہ چین کو ٹی سی ایم کی خصوصیات کے بارے میں آگاہی ، مینجمنٹ اور ٹیکنیکس کی جدت طرازی کے نظام قائم کرنے اور انہیں بہتر بنانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

مسودہ قانون کے مطابق اہم عوارض کی روک تھام اور علاج کے لئے ٹی سی ایم جیسے ٹی سی ایم کی ترقی کیلئے اہم منصوبوں بارے تحقیق کو مستحکم بنایا جانا چاہئے ، مسودہ قانون میں ٹی سی ایم کی فارمویشنز کی پیداواری سے لے کر ٹی سی ایم کی ترقی اور استعمال کو فروغ دینے کے لئے طریقہ ہائے کار کی منظوری کو بہتر بنایا گیا ہے ۔