دبئی،چکن نگٹس صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائے جاتے ہیں،محکمہ صحت

منگل 30 اگست 2016 13:57

دبئی۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست۔2016ء) دبئی کے محکمہ صحت نے چکن نگٹس کی تیاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے ڈائریکٹر خالد محمد شریف نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ چکن نگٹس کی تیاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں زندہ مرغیوں اور چوزوں کا قیمہ بناتے ہوئے دکھایا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ اس قیمے سے چکن نگٹس بنائے جاتے ہیں ۔ خالد شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور یورپ کے ممالک میں زندہ مرغی اور چوزے کا اس طرح قیمہ بنانے پر پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بنائے جانیوالے چکن نگٹس کو فیکٹریوں کی لیبارٹریوں کے علاوہ محکمہ صحت کی طرف سے بھی سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔ مرغیوں کے پروں اور پنجوں میں جراثیم پا ئے جا تے ہیں لہذا انکی صفائی ضرری ہوتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ محمکہ فوڈ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :