فاسٹ فوڈ، ورزش نہ کرنا، مسلسل کمپوٹر اور موبائل پر مصروف رہنا اور سگرٹ نوشی جیسی عادات بڑی آنت کے کینسرکو جنم دیتی ہیں،صحت مند انسان کو متوازن خوراک کے علاوہ کسی وٹامن کی ضرورت نہیں،ڈاکٹر عثمان قریشی

منگل 30 اگست 2016 14:01

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست۔2016ء) ہولی فیملی ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر سرجری ڈاکٹر عثمان قریشی نے کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ اور چکنائی کے علاوہ سگریٹ نوشی، مسلسل بیٹھے رہنا اور ورزش سے دوری بڑی آنت کے کینسر کو جنم دیتے ہیں۔پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیابھر میں چھوٹی اوربڑی آنت کی بیماریا ں تیزی سے پھیلتی نظر آ رہی ہیں جس کی بڑی وجہ مغربی طرز کی خوراک (فاسٹ فوڈ) اور چکنائی کا استعمال، ورزش نہ کرنا، مسلسل کمپوٹر اور موبائل پر مصروف رہنا اور سگرٹ نوشی جیسی عادات بڑی آنت کے سرطان( کینسر) کو جنم دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑی آنت کی بیماری عموما50سال کی عمر میں لاحق ہوتی ہے تاہم پاکستان میں یہ بیماری بچوں اورنوجوانوں میں بھی دیکھی جار ہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عثمان قریشی نے کہا ہے کہ بلند فشارخون اور وزن کا بڑھنا بھی بڑی آنت کے کینسر کی وجوہات میں شامل ہیں۔ ابتدائی وجوہات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیٹ کا درد ،خوراک کا ہضم نہ ہونا اور رفع حاجت کے معمول میں تبدیلی وغیرہ بڑی آنت کے کینسر کی بنیادی علامات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ متوازن خوراک استعمال کی جائے ،روزانہ کی ورزش کو معمول بنایا جائے،پانی کا باقاہدہ استعمال کے ساتھ ساتھ جنگ فوڈاور سگریٹ نوشی سے پرہیز کیا جائے۔اضافی وٹامن لینے کو حوالے سے انھوں نے کہا کہ صحت مند انسان کو اپنی متوازن خوراک کے علاوہ کسی وٹامن کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم بیمار شخص کو ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ اضافی وٹامن لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :