قلات میں کانگو وائرس کیخلاف سپرے مہم کا سلسلہ جاری ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک

منگل 30 اگست 2016 17:06

قلات( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء)ضلع قلات میں کانگو وائرس کے خلاف سپرے مہم کا سلسلہ جاری ہے اب تک اکیس ہزار سے زائد مال مویشیوں کو قلات سوراب اور خالق آباد میں سپرے کیا گیا ہیں پورے ضلع میں حیوانات کے چھ ٹیموں پر مشتمل اہلکاران روزانہ کی بنیاد پر سپرے مہم میں حصہ لے رہے ہیں یہ مہم عید الاضحی تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹرلائیو اسٹاک قلات ڈاکٹر مہراللہ خان رند نے کانگو وائرس کے خلاف ضلع قلات میں مہم کے بارے میں ##میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکڑ مہراللہ خان رند نے کہا کہ قلات میں کانگو وائرس نہیں ہے اور ابھی تک نہ کوئی کیس سامنے آیا ہے مگر صوبائی حکومت کی جانب سے سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد صدیق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی غلام حسین جعفر ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مطلب محمد شہی کی نگرانی میں ضلع قلات میں کانگو وائرس کے خلاف بھر پور انداز میں سپرے مہم جاری ہیں اس سلسلے میں ہماری ٹیمیں ضلع بھر میں خصوصی کیپس میں قربانی کے جانوروں کو کانگو وائرس کیخلاف سپرے کررہے ہیں یہ ٹیمیں مختلف گاؤں دیہاتوں کلیوں شہروں میں سپرے مہم کے دوران بکرامنڈیوں کیٹل شیڈز چکن اور مٹن شاپ کی دکانوں میں مال مویشی مرغیوں اور دیگر کی سپرے کر رہے ہیں اور اب تک اکیس ہزار سے زائد مال مویشیوں تین سو سے زائد بڑے جانور جن میں اونٹ گائے بیل بھینس شامل ہیں سپرے کیئے گئے ہیں اس کے علاوہ ضلع کے تما م مضبحہ خانوں مویشی منڈیوں کو روزانہ کی بنیاد پر کانگو وائرس کے خلاف سپرے کر رہے ہیں جبکہ محکمہ کی خصوصی ٹیمیں ضلع بھر میں نجی مویشی فارمز مٹن اور چکن کی دوکانوں کی سپرے بھی کر رہے ہیں ہیں اور یہ سپرے مہم عید الاضحی تک جاری رہیگی۔